Monday, April 1, 2019

انٹرنیٹ کے فوائد اور نقصانات

No comments:

 

انٹرنیٹ ہماری روزانہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے۔ تاہم اس کا لمبے دورانیے کے لئے مسلسل استعمال اور پھر اس کو معمول بنا لینا ایک ایسا عمل ہے جس سے ایک عام فرد کی زندگی اور اس کے دیگر معمولات شدید متاثر ہوتے ہیں۔.
انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے دراصل کسی بھی فرد کے سوچنے کے عمل اور عادات پر مضر اثرات دیکھے گئے ہیں۔ اگر آپ اپنے پروفائل میں تبدیلی پر آدھا گھنٹہ لگا دیتے ہیں اور پھر اس کے باوجود بھی بغیر کسی خاص وجہ کے تین گھنٹے تک آپ کمپیوٹر کے سامنے ...موجود ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر غیر ضروری وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی طے شدہ لیکچر اٹینڈ کرنے یا سکول کالج کا کام چھوڑ کر کسی خاص آن لائن گیم کے اگلے لیول کےبارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ بھی انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے زمرے میں آئے گا۔

اصل مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے، جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے حوالے سے خود پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ اگر آپ انٹرنیٹ کے استعمال کی وجہ سے اپنے سکول، ملازمت، تعلقات یا رشتوں سے انصاف نہیں کر پا رہے تو یہ انٹرنیٹ کے غیر ضروری اور منفی حد تک زیادہ استعمال کی نشانی ہے۔.
اس حوالے سے یہ امر بے حد تشویشناک ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کے بیشتر صارفینِ اسے فحش اور عریاں ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ محض اندازہ نہیں، مذکورہ بالا تنظیم ’اسپاک‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر لوگوں کا پسندیدہ شغل، فحش اور عریاں ویب سائٹ دیکھنا ہے.
فحش ویب سائٹس کے جو اثرات انسان کی خاندانی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں، ان کا جائزہ لیجیے۔
ہم اپنی اولاد اور اپنے گھروالوں دوستوں کو کس طرح فحش ویب سائٹس سے بچا سکتے ہیں؟. 
اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داریاں محسوس کریں۔ وہ بچوں کی تربیت کو اپنا مسئلہ بنائیں

Featured Post

صدارتي خطاب

 

Search This Blog

 
back to top